جنوبی بلوچستان کو صحت، تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کرینگے؛ شیخ رشید

  جنوبی بلوچستان کو صحت، تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  تربت (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکو دورہ بلوچستان کے موقع پر ایف سی کی جانب سے 928 کلو میٹر پر مشتمل پاک ایران بارڈر کا فضائی معائنہ کر ایا گیا وزیر داخلہ نے تیز رفتار باڑ لگاتے ہوئے پاک ایران سرحدکو سیل کرنے میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی کوششوں کو سراہا ملک کے اس حصے کو ماضی کی نظراندازی اور محرومی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورے نے حکومت کی توجہ ملک کے اس حصے میں دلوائی ہے اور مقامی آبادیوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ارادہ کیا ہے مزید وزیر داخلہ نے ضلع واشک میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیساتھ دور دراز شہروں پروم، ہوشاب، چیدگی، بالنگوراور تفتان کو  نادرا کی سہولیات کی فراہمی کی بھی منظوری دی وزیر داخلہ نے تفتان اور ردیگ میں بارڈر کراسنگ پوئنٹ کا بھی دورہ کیا بارڈر بیلٹ ایریا کے مقامی لوگوں کیلئے بارڈر مارکیٹ کی تشکیل، تجارت کے فروغ اور ایران کے ساتھ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ایک قابل عمل آپشن ہے جس پر موجودہ حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے ایران کی طرف زائرین کی آمد و رفت کے بہتر انتظام اور راستے میں حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تفتان کیلئے ماسٹر پلان بھی پیش کیا گیا وزیر داخلہ کو تربت میں ہوئے آن لائن اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بھی بتایا گیا جس کو انہوں نے خوب سراہا وزیرداخلہ نے مقامی آبادی میں زراعت، ڈیٹ پروسیسنگ پلانٹ،مویشیوں کے ڈیریفارم، آن لان تعلیم اور ایف سی میں مقامی لوگوں کی بھرتی کو فروغ دینے میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے اقدامات کو بھی سراہا کہا کہ حکومت جنوبی بلوچستان کو بنیادی صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات بھی کرے گی وزیر داخلہ علاقے کا کامیاب دورہ کرنے  کے بعدکوئٹہ روانہ ہوگئے اور یقین دہانی کرائی کہ وفاقی کابینہ کے ممبران کے دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ 
شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -