آصف زرداری نے جیت کی ضمانت دے رکھی ہے، 25حکومتی اراکین یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینگے: نبیل گبول کا دعویٰ 

آصف زرداری نے جیت کی ضمانت دے رکھی ہے، 25حکومتی اراکین یوسف رضا گیلانی کو ووٹ ...

  

 کراچی(آ ن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے 25 ایم این اے ایسے ہیں جو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔جہانگیر ترین بھی متحرک ہوئے ہیں تو وہ کچھ نہیں کر سکیں گے۔ موجودہ حکومت دھکا سٹارٹ ہے،دھکا لگانے والے پیچھے ہٹ گئے ہیں، دھکا سٹارٹ بس رک گئی، دھکا لگانے والے کہتے ہیں اب بس خود چلاؤ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ اوپن بیلٹ الیکشن ہوں گے یا نہیں،اس بارے میں ابھی نہیں معلوم۔ یوسف رضا گیلانی کو آصف علی زرداری نے جیت کی ضمانت دے رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اگر وہ ہار گئے تو ان کی سیاست کو دھچکا لگے گا  تاہم آصف زرداری نے ان کو جیت کی ضمانت دی۔ یوسف گیلانی نے کچھ سوچ کرہی سینیٹ میں حصہ لینے کا بڑافیصلہ کیا ہوگا انہیں جیت نظرآئی ہوگی اسی لئے کاغذات جمع کروائے۔

نبیل گبول 

مزید :

صفحہ آخر -