سینیٹ میں مشاہد اللہ کو خراج عقیدت  پیش کرنے کیلئے قرارداد متفقہ منظور

سینیٹ میں مشاہد اللہ کو خراج عقیدت  پیش کرنے کیلئے قرارداد متفقہ منظور

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر مشاہد اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایوان بالا نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدرات سینیٹ کا اجلاس سینٹ ہال میں ضروری مرمت کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے قومی اسمبلی ہال میں ہوا، جس میں سینیٹر مشاہداللہ خان کے ایصال ثواب کے لئے دعا اور مرحوم سینیٹر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔راجا ظفرالحق نے کہا کہ مشاہداللہ خان کا سینیٹ میں انتہائی اہم کردار تھا، ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جاتا تھا۔ انہوں نے مشاہد اللہ خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرارداد ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مشاہد اللہ خان نے آمرانہ دور کا بہادری سے مقابلہ کیا، مستقل مزاجی ان کی شخصیات کے عکاس ہے، جمہوریت و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

قرارداد

مزید :

صفحہ اول -