بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو  مزید چھٹیاں دے دیتا، شفقت محمود  

   بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو  مزید چھٹیاں دے دیتا، شفقت محمود  

  

 اسلام آباد (آن لائن)  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو میں مزید چھٹیاں دے دیتا،ان کا کہناتھا سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ہو گی۔پی ٹی آئی کی جیت پر واویلا ہو رہا ہے۔ڈسکہ الیکشن پی ٹی آئی جیت رہی ہے۔نوشہرہ الیکشن میں ن لیگ جیتی اس وقت سب اچھا تھا۔  میڈیارپورٹس کے مطابق  وفاقی وزیر نے  تعلیمی اداروں اور طلباء   سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر قومی ترقی نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو میں مزید چھٹیاں دے دیتا۔ کورونا کے دور میں تعلیمی ادارے بند کرنا مشکل فیصلہ تھا۔تعلیم سے بہت سے چینلجز کا سامنا تھا۔سیاسی ٹویٹ کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ تعلیم پر ٹویٹ کریں۔ شفقت محمود کی تقریر کے دوران طلبا نے آں لائن امتحانات لینے کے نعرے بھی لگائے۔   

شفقت محمود  

مزید :

صفحہ اول -