ایف بی آر نے چینی درآمد پر سیلز اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسز کی چھوٹ دے دی

  ایف بی آر نے چینی درآمد پر سیلز اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسز کی چھوٹ دے دی

  

اسلام آباد (آئی این پی)ایف بی آر نے چینی درآمد پر سیلز ٹیکس، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ دے دی، درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2021 تک ہوگا۔ ہفتہ کو ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے چینی درآمد پر سیلز ٹیکس ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ دے دی، چینی درآمد پر 17 فیصد سیلز ٹیکس، 3فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ دی گئی۔ ایف بی آر نے درآمدی چینی پر ٹیکسوں میں چھوٹ کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا، درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس چھوٹ کا اطلاق 30جون 2021 تک ہو گا جبکہ حکومتی فیصلے کے تحت 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔ 

ایف بی آر

مزید :

صفحہ اول -