این اے 75ضمنی انتخابات میں 2افراد کے قتل کا مقدمہ درج

      این اے 75ضمنی انتخابات میں 2افراد کے قتل کا مقدمہ درج

  

 ڈسکہ(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) قومی اسمبلی کے انتخابی حلقے این اے 75ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 2افراد کے قتل کا مقدمہ 4ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دن بھرفائرنگ کرنیوالوں کیخلاف تین مقدمات درج کئے گئے،تفصیلات کے مطابق این اے 75ڈسکہ کا ضمنی انتخاب تنازعات کا شکار ہوگیا، 

پو لیس کا کہنا ہے پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ سے قتل ہونیوالے دو افراد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ قمرزماں کی مدعیت میں چارملزمان کیخلاف درج کیاگیا،جس میں ملزم جاو یدبٹ، حسن، رئیس اور خالد بگڑی کونامزد کیاگیاہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دن بھرفائرنگ کرنے والوں کیخلاف تین مقدمات درج کئے گئے۔

ڈسکہ مقدمات درج

مزید :

صفحہ اول -