زرداری، نواز ٹیلیفونک رابطہ، سینیٹ انتخابات، ضمنی الیکشن نتائج، لانگ  مارچ پر گفتگو

  زرداری، نواز ٹیلیفونک رابطہ، سینیٹ انتخابات، ضمنی الیکشن نتائج، لانگ ...

  

 اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان مسلسل دوسرے روز بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ضمنی الیکشن نتائج، سینیٹ الیکشن،سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بھی نواز شریف سے بات کرائی۔ گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں تعاون کی درخواست کی جس پر  نواز شریف نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پارٹی مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی جیل میں شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

زرداری نواز رابطہ

مزید :

صفحہ اول -