فیصل واوڈا،پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج 

   فیصل واوڈا،پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سینٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی خاتون امیدوارپلوشہ خان اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ انڈس لائر فورم کی جانب سے   سینٹ انتخابات میں خاتون امیدوار پلوشہ محمد زئی خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سینٹ انتخابات کی امیدوار پلوشہ محمد زئی خان نے پنجاب سے اپنا راتوں رات ووٹ کراچی میں ٹرانسفر کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل 220 اور 226 کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے گئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے،فیصل واوڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ریٹرننگ آفیسر نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا کہ رؤف صدیقی کی گریجوایشن کی تعلیم سولہ برس کی نہیں ہے۔
 سندھ ہائیکورٹ چیلنج 

مزید :

صفحہ اول -