کورونا مزید 36افراد کی زندگیاں نگل گیا، 1340نئے مریض رپورٹ، لاہور کے 7علاقوں میں لاک ڈاؤ ن نافذ

      کورونا مزید 36افراد کی زندگیاں نگل گیا، 1340نئے مریض رپورٹ، لاہور کے ...

  

 اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، جنرل رپورٹر) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 36 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 563 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 86 لاکھ 44 ہزار 847 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 332 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 33 ہزار 202 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لاہور میں کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز پر مزید7 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے جن میں جوہر ٹاون ایف بلاک مکان نمبر 705تا717،سٹریٹ نمبر 21،ایس بلاک فیز ٹو ڈیفنس،علامہ اقبال ٹاون آصف بلاک مکان نمبر 18تا 20،گلشن راوی اے بلاک،390تا393،شالامار نزد یو ای ٹی سروسز کواٹرز،سی بلاک،ایل 29،مکان نمبر56تا66،شادباغ نزد گول باغ باجوہ ہاوس، واہگہ کے علاقے سلطان محمود روڈ،گلی نمبر7 خالق سٹریٹ میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ اور پولیس کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ بھی ارسال کر دیا۔شہر میں ایک ہی روز 10مریض دم توڑ گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 301افراد میں مزید وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔علاوہ ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ سے زائد خوراکیں فراہم کردی ہیں،کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ویکسین کی ڈوزز تین مراحل میں فراہم کرے گا۔ پاکستان کو مارچ میں مجموعی طور پر 5.6ملین ویکسین ملیں گی، پہلے ہفتے میں 2.8ملین اور دوسرے ہفتے میں 2.8ملین ڈوزز ملیں گے۔ویکس کی جانب سے مارچ کے اختتام تک کورونا ویکسین کی 5.6ملین ڈوززپاکستان پہنچیں گی اور جون کے اختتام تک 17.1ملین ویکسین فراہم کی جائیں گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کرے گا۔پنجاب کوکورونا ویکسین کی ایک لاکھ 88 ہزار سندھ کو2 لاکھ 4 ہزار، خیبرپختونخوا کو 44 ہزار اور بلوچستان کو کورونا ویکسین کی 21 ہزارخوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو 23 ہزار 500،آزاد کشمیرکو 16 ہزار اور گلگت بلتستان کو 8 ہزارخوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -