7ماہ کا ٹیکس ٹارگٹ مکمل ہونے سے 100ارب کا ریونیو بڑھے گا: وزیراعظم 

  7ماہ کا ٹیکس ٹارگٹ مکمل ہونے سے 100ارب کا ریونیو بڑھے گا: وزیراعظم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے ایف بی آر کی کارکردگی، آئی ٹی ٹرانسفارمیشن پلان اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی تک ٹرانسفارمیشن پلان مکمل ہونے سے 100 ارب روپے کا ریونیو میں اضافہ ہو گا۔ گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے 7 ماہ کا ٹیکس ٹارگٹ مکمل کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تعریف کی اور کہا کہ بولڈ ٹیکس آڈٹ کے نفاذ اور ایف بی آر کے انسداد سمگلنگ اقدامات کے نتیجے میں ریونیو ٹارگٹ مکمل ہوا۔وزیراعظم نے تاکید کی کہ ایف بی آر کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔انہوں نے ایف بی آر میں آئی ٹی ٹرانسفارمیشن پلان، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور ہیڈ آفس ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ جولائی تک ٹرانسفارمیشن پلان مکمل ہونے سے 100 ارب روپے کا ریونیو میں اضافہ ہوگا، جبکہ پلان سے جعلسازی کو روکنے اور قانون کی حکمرانی کے قیام میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم 

مزید :

صفحہ اول -