لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا، وزیراعظم کی تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے اسلام آباد میں جاری احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہو ئے متاثرہ خاندانوں کے نمائندوں سے جلد ملاقات کرنے اور حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے ڈی چوک میں جاری احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کے افراد سے ملا قات کی۔شیریں مزاری نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا جس میں انہوں نے لاپتہ افراد کے لواحقین کو احتجاجی د ھر نا ختم کرنے کی در خو است کی۔وزیراعظم کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی نمائندہ کمیٹی سے جلد ملاقات کریں گے۔لاپتہ ا فراد کی فہرست و ز یر ا نسانی حقوق کو فراہم کریں تا کہ متاثرہ خاندانوں کے نمائندگان سے ملاقات سے قبل ان کے پیاروں کی تفصیلات اور مو جو دہ صورتحال کا پتہ چلایا جا سکے۔ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملا قا ت کے دوران متاثرہ خاندانوں نے اپنے پیاروں کی ترجیحی بنیادوں پر باز یا بی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہا اْن کے مطالبات وزیراعظم عمران خان تک پہنچائے جائیں گے اور حکومت لاپتہ افراد کے لواحقین کی ہرممکن تعاون اور مدد کرے گی۔
لاپتہ افراددھرنا