پنجاب بھر میں وراثتی سرٹیفکیٹ  اب عدالت نہیں نادرا آفس  جاری کرے گا،آرڈیننس جاری  

   پنجاب بھر میں وراثتی سرٹیفکیٹ  اب عدالت نہیں نادرا آفس  جاری کرے ...

  

 لاہور(آن لائن) اب وراثتی سرٹیفکیٹ عدالت جاری نہیں کرے گی،فوت شدہ فرد کے ورثا اب وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے عدالت کے بجائے نادرا آفس سے رجوع کریں گے، وفاقی حکومت کی ہدایت پر گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر دیا، جس کے مطابق فوت ہونے والے فرد کے ورثا اب سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے عدالت کے بجائے نادرا آفس سے رجوع کریں۔ بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے تیرہ صفحات پر مشتمل وراثتی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے مطابق اب عدالت کے بجائے نادرا وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔نادرا کی طرف سے جاری سرٹیفکیٹ کو عدالتی سرٹیفکیٹ کا درجہ حاصل ہو گا۔ حکومت نے یہ فیصلہ عوام کو کئی کئی ماہ عدالتوں کے چکر لگانے سے بچانے اور عدالتوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے کیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق اگر نادرا کسی شخص کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتا تو ورثا عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ کسی مرنے والے کی جائیداد اگر کسی دوسرے شہر میں ہو گی تو وارث کو اسی شہر کے نادرا آفس سے رجوع کرنا ہو گا۔ اگر نادرا کسی کیس کا فیصلہ نہیں کرتا اور معاملہ پیچیدہ ہو تو اس معاملے کو عدالت دیکھ سکتی ہے۔ وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے نادرہ اپنے آفس میں یونٹ بنانے کا پابند ہوگا۔

آرڈیننس 

مزید :

صفحہ اول -