شمالی وزیرستان میں آپریشن، کمانڈر سمیت 2دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید 

  شمالی وزیرستان میں آپریشن، کمانڈر سمیت 2دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید 

  

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک جوان شہید ہو گیا۔سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے ملک خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں حولدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگرد رحمت عرف خالد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا اوراس علاقے میں 2009ء سے سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ آپریشن کے دورا ن سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے فا ئرنگ اور بلوچستان میں بم دھما کے سے شہید 4شہداء کی نمازہ جنا ز ہ ادا کر کے فوجی اعزاز کیساتھ آبائی گاء وں میں سپرد خاک کردیا گیا۔جنوبی وزیر ستان کی سراروغہ چیک پوسٹ پردہشت گروں کی فائرنگ سے شہید 5 جوانوں میں سے تین کا تعلق ضلع کرک سے تھا جن کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ہیں۔ شہر یار خٹک کی نمازہ جنازہ منزینی بانڈہ، شا ہد انور کی محبتی کلہ اور شہزاد حسن کی نمازہ جنازہ صابر آباد میں ادا کر کے فو جی اعزاز کیساتھ سپر دخاک کیا گیا جبکہ بلو چستان میں بم دھما کے میں شہید افرسیاب خٹک کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی گاوں گڈی خیل میں ادا کی گئی۔پاک آرمی کے چاک و چو بند دستے نے سلامی دی،نماز جنا زہ میں عوامی سما جی سیا سی حلقوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔واضح رہے رواں ہفتے دہشت گر دی کے مختلف واقعات میں ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے پانچ سپاہیوں نے وطن پر جان نچھاور کی۔ جن میں احمد آباد کے رہائشی شمس الر حمن بھی شامل ہیں۔

شہید سپردخاک

مزید :

صفحہ اول -