پاک فوج کے جری سپوت لانس  نائیک طاہر اکرام سوڈان میں شہید 

     پاک فوج کے جری سپوت لانس  نائیک طاہر اکرام سوڈان میں شہید 

  

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان کی عالمی امن و استحکام کیلئے ایک اور لازوال قربانی،پاک فوج کے جری سپوت لانس نائیک طاہر اکرام جنوبی دارفور سوڈان میں شہید ہوگئے۔ لانس نائیک طاہر اقوام متحدہ امن مشن دارفور کے فارمڈ پولیس یونٹ سے وابستہ تھے۔طاہر اکرام 2 فروری کو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے، ترجمان پاکستان مستقل مشن نیویارک کے مطابق لانس نائیک طاہر جنوبی دارفور کے علاقے کالمہ سے نیالا جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔لانس نائیک طاہر رائل کیئر ہسپتال، خرطوم میں 19 روز زیر علاج رہے۔لانس نائیک طاہر اکرام گزشتہ صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔اقوام متحدہ پاکستان مشن نیویارک نے طاہر اکرام کی شہادت پر دکھ کا اظہا ر، اہل خانہ سے تعزیت، خدمات پر خراج تحسین کیا گیا ہے۔ 

 لانس نائیک شہید

مزید :

صفحہ اول -