این اے 221 تھرپارکرمیں ضمنی انتخابات آج ہونگے

      این اے 221 تھرپارکرمیں ضمنی انتخابات آج ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) این اے 221 تھر پارکر میں ضمنی الیکشن آج اتوار کو ہو گا،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، یہ حلقہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہو اتھا جنہوں نے 2018ء  کے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔2018ء کے الیکشن کے دوران فاتح امیدوار پیر نور محمد شاہ جیلانی نے 79098 جبکہ رنر اپ امیدوار شاہ محمود قریشی نے 72127 ووٹ حاصل کیے تھے۔این اے 221 الیکشن میں 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ اصل مقابلہ تحریک انصاف کے امیدوار نظام راہموں اور پیپلز پارٹی نے ٹکٹ پیر امیر علی شاہ جیلانی کے درمیان ہے۔
این اے 221

مزید :

صفحہ اول -