سینئر صحافی لیاقت کھرل جڑانوالہ میں والدہ کی پہلو میں سپرد خاک، رسم قل آ ج آبائی گاؤں ہر چوکے میں ادا کی جائیگی
لاہور(کرائم رپورٹر)حوصلہ مند،وفادار دوست،ہر دم ہنسنے مسکرانے والی شخصیت،بہترین انسان،بہترین صحافی،روزنامہ پاکستان کے سینئر سٹاف رپورٹر اور لاہور پریس کلب کے سینئرکونسل ممبر لیاقت علی کھرل کو گزشتہ روز آبائی علاقے کے مقامی قبرستان میں ان کی والدہ کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا،مرحوم کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی گاؤں موضع ہرچوکے تحصیل جڑانوالہ کے وسیع وعریض میدان میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز واقارب سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس روز ہر آنکھ اشکباراور ہر دل غمگین تھا۔مرحوم کی رسم قل کل بروز پیر بعد نماز ظہر ان کے آبائی گاؤں موضع ہرچوکے تحصیل جڑانوالہ میں ادا کی جائے گی۔ جنازہ کے شرکاء نے مرحوم کی صحافتی اور سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے عمر بھر اپنے علاقے اور پیشے کو اہمیت دی اور دن رات محنت انکا طرہ امتیاز تھا۔مرحوم کی نماز جنازہ میں ایثار رانا، نعیم مصطفی، میاں ہارون رشید، عباس تبسم، محمدفاروق احمد، میاں اشفاق انجم، رائے حیدر صلاح الدین، ملک نواب اسد اللہ وسیر، ملک اعظم وسیر، رائے طارق، ایس پی جڑانوالہ ناصر باجوہ، رائے اقبال، میاں شبیر،طارق بھٹی،رائے خان بہادر ساہی، جاوید اقبال، یونس باٹھ، شہزاد بھٹی، عمران نواز، بشیر احمد، عمر شریف،محمد عثمان،احسان ساہی،محمد ابراہیم، حاجی اجمل،وسیم خالد سمیت روزنامہ پاکستان کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
لیاقت کھرل