نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرایا، شوکت یوسفزئی کا اعتراف

نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرایا، شوکت یوسفزئی کا اعتراف

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرایا، شکست اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے، ڈسکہ میں تمام ترغنڈہ گردی کے باوجود(ن) لیگ کوشکست ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات تسلیم کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے 11 جماعتوں کیساتھ مقابلہ کیا، یہ جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کو کامیا بی سے نہ روک سکیں، ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا بڑی کامیابی ہے، اپوزیشن کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا شکست تسلیم نہ کرنا اپوزیشن کی پرانی روایت ہے۔

شوکت یوسفزئی

مزید :

صفحہ اول -