ڈسکہ واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، شبلی فراز

    ڈسکہ واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، شبلی فراز

  

 اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ڈسکہ فائرنگ واقعہ میں کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ثبوت ہے کہ (ن) لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ لیگی جتھوں نے پولنگ سٹیشنز کو یرغمال بنا کر ووٹ کی عزت کو تار تار کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابات میں شفافیت جبکہ اپوزیشن خرید وفروخت اور پیسے کی سیاست کا تسلسل چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈسکہ واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے دعا ہے کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -