کوئی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری تبدیل نہیں کرسکتی، ترجمان دفتر خارجہ

  کوئی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری تبدیل نہیں کرسکتی، ترجمان ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے سفارت کاروں کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے متعلق بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری کو تبدیل نہیں کرسکتی۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہیکہ غیر ملکی سفارت کاروں کو منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر کادورہ کرایا گیا اور غیر ملکی سفارت کاروں کی مخصوص لوگوں سے ملاقاتیں کرائی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دورہ آبادیاتی ڈھانچیکو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام سے توجہ ہٹانے کے لیے تھا، اقوام متحدہ کے نمائندے نے آبادیاتی تبدیلی کی بھارتی کوششوں کو بینقاب کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  کوئی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری کو تبدیل نہیں کرسکتی، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول ہیں، نام نہادترقی کابیانیہ عالمی برادری کو گمراہ کرنیکی کوشش ہے۔ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا یو این قراردادو ں کیمطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لیے بھارت پر زور دے۔

ترجمان دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -