لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ملک امجد علی نون نے استعفیٰ دیدیا

  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ملک امجد علی نون نے استعفیٰ دیدیا

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ملک امجد علی نون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔اپنے استعفیٰ میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مستقبل قریب میں کرپشن، بے ایمانی، سازشیں اور گند ہی گند نظر آرہا ہے جس کا میں قطعی طور پر حصہ نہیں بننا چاہتا۔کرپٹ مافیا 110 ا ر ب روپے کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کرنے کیلئے سر گرم ہے اور آئے روز نت نئی منصوبہ بندی کر کے کمپنی کو کرپشن کا گڑھ بنانا چاہتا ہے جس میں خود حکومتی وزراء ملوث ہیں۔ان تمام حالات کے پیش نظر میں اس عہدے پر مزید اپنے فرائض سر انجام نہیں دے سکتا۔

استعفیٰ 

مزید :

صفحہ اول -