عوام نے غروراور تکبر کی سیاست کو مسترد کردیا، اختیارولی 

عوام نے غروراور تکبر کی سیاست کو مسترد کردیا، اختیارولی 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نومنتخب ایم پی اے اختیار ولی  خان نے کہا ہے کے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کو کامیاب کرنے کے لیے ایک ارب روپے خرچ کر ڈالے لیکن اس کے باوجود عوام نے ان کو مسترد کر دیا تبدیلی کا جو سفر شروع ہوا تھا اس نام نہاد تبدیلی کا جنازہ نکال دیا غرور اور تکبر کی سیاست کرنے والے کو آج ہم نے عبرتناک شکست سے دو چار کر کے ان کے غرور اور تکبر کو پاش پاش کر دیا ان خیالات کا اظہار نومنتخب ایم پی اے اختیار ولی  خان نے نوشہرہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے میں اپنے کامیابی پر اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتا ہوں   میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف میاں شہباز شریف اور اپنی بہن مریم نواز کا بھی مشکور ہوں   میں تمام اتحادی جماعتوں اور احد  خٹک گروپ کا بھی شکر گزار ہوں میں عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانگا پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کو کامیاب کرنے کے لیے ایک ارب روپے خرچ کر ڈالے لیکن اس کے باوجود عوام نے اس نام نہاد سونامی کو دریا میں غرق کر دیا   مسلم لیگ ن آپ کو کھبی مایوس نہیں کرے گے۔۔جہاں سے تبدیلی کی خوا چلی تھی وہاں سے ہی تبدیلی کا جنازہ نکل گیانوشہرہ کے بعد اب پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کا جنازہ نکال لیں گے نوشہرہ کے  غیور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بھرپور کامیابی دلائی غرور اور تکبر کی سیاست کرنے والے آج نیست و نابود ہو گئے میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریف اپنی بہن مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا میں ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا نو منتخب ایم پی اے اختیار ولی  خان نے اپنے تمام اتحادیوں اور احد  خٹک گروپ کے ساتھ مل کر آنے والے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

صفحہ اول -