معاشی حالات بگڑ چکے تھے مجبور ہوکرآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا: وزیر خارجہ 

معاشی حالات بگڑ چکے تھے مجبور ہوکرآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا: وزیر خارجہ 

  

 ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن پیسے کے بل بوتے پر سیاست کا تسلسل چاہتی ہے، ن لیگ ہمیشہ سے تشدد، غنڈہ گردی کی سیاست کرتی آئی ہے،سینیٹ انتخابات میں حکومت کا مافیا سے مقابلہ ہے، انتخابات میں ہماری کامیابی سے مافیاز کو شکست ہوگی،قومی خزانہ لوٹنے والے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی، قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کی عزت کو تار تار کیا، ن لیگ ہمیشہ سے تشدد، غنڈہ گردی کی سیاست کرتی آئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت کا مافیا سے مقابلہ ہے، انتخابات میں ہماری کامیابی سے مافیاز کو شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی، قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم ملک، عوام کے لیے کچھ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، جب ہمیں حکومت ملی تو اقتصادی صورت حال سب کے سامنے تھی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئی اپنی مرضی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، حالات اتنے بگڑ چکے تھے کہ مجبور ہوکر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ پی ٹی آئی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے۔

وزیرخارجہ

مزید :

صفحہ اول -