وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی ایر لفٹ کینال پر عنقریب کام شروع ہوجائے گا، یعقوب شیخ 

  وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی ایر لفٹ کینال پر عنقریب کام شروع ہوجائے گا، یعقوب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امورکے سیکرٹری یعقوب شیخ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک سے کرپشن کاخاتمہ کیاہے۔ اداروں کومضبوط کیاہے۔ چشمہ رائٹ بنک کینال اپر گریویٹی پراجیکٹ کے حوالے سے حکومت نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کام مکمل کرلیاہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے بھی اس منصوبے پر جلدکام کے آغازکے عزم کا اظہارکیاہے۔ علاقے کے اس اہم منصوبے کواپنی حکومت میں بنتادیکھ رہے ہیں۔ حلقہ کے80تعلیمی سکولوں کو اپ گریڈ کیاہے اورمزید نئے سکولوں کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔ کوئی نمائندہ نہیں چاہتاہے کہ اس کے حلقے میں دوسرانمائندہ مداخلت کرے۔ علی امین سے ہمارااحترام کا رشتہ ہے۔علی امین خان گنڈہ پورمیرے حلقے میں جس بندے کوسپورٹ کر رہے ہیں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اوروہ چوتھے نمبرپر الیکشن میں آچکاہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔پریس کانفرنس میں حلقے کے معززین کے علاوہ آصف شیخ اوران کے پرسنل سیکرٹری امین فہیم شیخ بھی موجودتھے۔ یعقوب شیخ نے کہاکہ تنقید سے وہ پریشان نہیں ہوتے۔ وہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ پشاورڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کے ٹینڈرزہوچکے ہیں۔ انگوراڈہ پر کسٹم تھانہ بن چکاہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اورخوشحالی آئے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال میں کرپشن کا بازارگرم ہے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامکس افیئر یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہونے والی کرپشن پر دل دکھتا ہے مریضوں کو کوئی سہولت میسر نہیں اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ٹھیکے پر دیا جا رہا ہے میں بطور ایم این اے اس عمل کے خلاف کھڑا ہوں گا۔کرپشن کی انکوائری کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میرے حلقے کے دیہات میں گلیاں اورنکاسی آب کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں یعقوب شیخ نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں اور میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے عنقریب اپر لفٹ کینال پر باقاعدہ کام کا آغاز ہو جائے گا یعقوب شیخ نے کہا کہ بہت جلد ڈیرہ مڈی روڈ پر کام کا بھی افتتاح کیا جائے گا جس کے ساتھ علاقے بھر کی دیگر چھوٹی بڑی سڑکیں بھی ایک سے ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل کی جائیں گی علاقے بھر میں درجنوں ٹیوب ویل نصب کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی پر کام جاری ہے اور اس کے ساتھ پروآ رمک اور دیگر علاقوں میں 7 فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کئے جائیں گے چودھوان زام اور درابن زام کی تکمیل سے 30 دیہاتوں کی اراضی سیراب ہو گی اور اس کے ساتھ پینے کے پانی کے مسائل میں بھی کمی آئے گی یعقوب شیخ نے کہا کہ علاقے میں فروغِ تعلیم کے لئے کئی اقدامات اٹھا رہے ہیں کئی نئے سکول تعمیر کئے جائیں گے اور کئی سکولز کی اپ گریشن پر کام ہو رہا ہے صحت کی سہولیات کے لئے علاقے میں کئی نئے ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو ستر سالہ گند صاف کرنا پڑا ہے لیکن اس وقت ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے اور پہلے سے کافی بہتری آ چکی ہے،چودھوان زام اوردرابن زام کے ذریعے 25سے30دیہات سیراب ہوں گے۔یہ دونوں زام منظورہوچکے ہیں جس سے پینے کے پانی کامسئلہ بھی حل ہوگا۔ بجلی کے مسائل کے حل کے لیے پندرہ کروڑ روپے کے فنڈز رکھے ہیں جن میں سے ساڑھے سات کروڑ روپے کے فنڈز لگاچکے ہیں اورباقی ساڑھے سات کروڑروپے کی سکیمیں بنائی جارہی ہیں اوربجلی کے مسائل کے حل کے لیے مزید بھی فنڈزآرہے ہیں۔صحت کے شعبے میں سرجری والی موبائل اورموبائل کلینک لارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن یہ جمہوریت کا حسن ہے۔ بلدیاتی الیکشن موجودہ حکومت کے دورمیں منعقدہوں گے جس سے اختیارات نچلی سطح تک جائیں گے اورگلی محلوں میں بھی کام ہوگا۔ 

مزید :

صفحہ اول -