محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے فارنزک سروسز کی فیسیں لینے کی تجاویز مسترد کردیں
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں فارنزک سروسز کی فیسیں لینے کی تجاویز مسترد کردیں۔سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ کا کہنا ہیکہ فارنزک سروسز محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے، پوسٹ مارٹم، ڈی این اے تجزیے سمیت فارنزک سروسزکی فیس نہیں لی جائیگی۔ سید امتیاز حسین شاہ کا کہنا ہیکہ خیبر ٹیچنگ اسپتال نے فرانزک سروسز کی فیسیں لینے کی تجاویز دی تھیں۔سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا کے مطابق فارنزک سروسز کی فیسیں لینے سے فوجداری مقدمات میں انصاف کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے۔
محکمہ صحت