ڈسکہ سے پی ٹی آئی 7827ووٹوں کیساتھ میدان مار چکی؛ فردوس عاشق

ڈسکہ سے پی ٹی آئی 7827ووٹوں کیساتھ میدان مار چکی؛ فردوس عاشق

  

 ڈسکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے این اے 75 ڈسکہ سے پی ٹی آئی 7827 ووٹوں کیساتھ میدان ما ر چکی، احسن اقبال، جاوید لطیف، عطا تارڑ نے آر او کو یرغمال بنا رکھا ہے، الیکشن نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا (ن)لیگ کی انتخابی نتائج روکنے کیلئے درخواست آئی ہے، ہر ہارنے والا اپنی شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے اس طرح کے الزمات لگاتا ہے، جن پولنگ سٹیشنز کے نتائج تاخیر کا شکار تھے، ان کے رزلٹ واٹس ایپ پر آر او کو موصول ہوچکے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا نتائج کے مطابق اپنے ٹویٹ پر قا ئم ہوں، آر او آفس میں لیگی لیڈر شپ یرغمال بناکر بیٹھی ہے، وہ اپنے من پسند نتائج لینا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن اور آر او قانون کے مطابق فیصلہ کریں، الیکشن قواعد کی خلاف ورزی ہوئی، قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پریذائیڈنگ افسران نے نتائج لیٹ کیوں کیے؟ کسی کے دباؤ میں نہ آئیں، لیگی قیادت کا یہاں کوئی کام نہیں۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -