وہ عرب ملک جہاں پہنچنے پر 14 دن کے لیے ذاتی خرچ پر قرنطینہ کرنا ہوگا

وہ عرب ملک جہاں پہنچنے پر 14 دن کے لیے ذاتی خرچ پر قرنطینہ کرنا ہوگا
وہ عرب ملک جہاں پہنچنے پر 14 دن کے لیے ذاتی خرچ پر قرنطینہ کرنا ہوگا

  

کویت سٹی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ممالک کے شہریوں کو کویت پہنچنے پر 14 دن کے لیے ذاتی خرچ پر ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا ۔

عرب میڈیا کے مطابق ایسے افراد جو کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک کے بجائے دیگر ممالک سے آرہے ہیں انہیں اپنے خرچ پر کسی مقامی ہوٹل میں صرف سات دن کے لیے الگ تھلگ رہنا ہوگا، مزید سات دن اپنے اپنے گھروں میں گزار کر دوہفتوں کا قرنطینہ پورا کرنا ہوگا۔ 

یاد رہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال ملک میں کورونا سے ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ دنیا بھر میں 24 لاکھ سے زائد افراد موت کی وادی میں جا پہنچے ہیں۔ 

مزید :

عرب دنیا -