ڈسکہ، پولنگ سٹیشن پر فائرنگ میں ملوث حمزہ نامی ملزم گرفتار

ڈسکہ، پولنگ سٹیشن پر فائرنگ میں ملوث حمزہ نامی ملزم گرفتار
ڈسکہ، پولنگ سٹیشن پر فائرنگ میں ملوث حمزہ نامی ملزم گرفتار

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسکہ کے حلقے این اے 75 میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ میں ملوث حمزہ نامی ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پنجاب اور پی کے کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے ، ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 کے پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 2سیاسی کارکن جاں بحق ہوئے تھے۔پولنگ سٹیشن پرفائرنگ کامقدمہ19فروری کوتھانہ بمبانوالہ میں درج ہواتھا۔تھانہ بمبانوالہ پولیس نے نامزدملزم حمزہ بٹ کوگرفتارکرلیا،ملزم خالدباگڑی اورجاوید بٹ نے عبوری ضمانتیں کروالی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -