فیس بک پر دوستی کرنے والا ایک اور نوجوان لٹ گیا

فیس بک پر دوستی کرنے والا ایک اور نوجوان لٹ گیا
فیس بک پر دوستی کرنے والا ایک اور نوجوان لٹ گیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک پر دوستی کرنے والا ایک اور نوجوان لٹ گیا، جعلساز لڑکی سکھر سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ لڑکے سے 70 ہزار روپے بٹور کر کے چلتی بنی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سکھر کا نوجوان پانچ روز پہلے لڑکی کے بلانے پر کراچی آیا تھا اور گرل فرینڈ کو طارق روڈ پر شاپنگ کرارہا تھا، لڑکے کے اہلخانہ  وہاں پہنچے اور اسے  زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی  تو شہری  معاملے کو اغوا کی واردات سمجھ بیٹھے۔

پولیس کے مطابق اسی دوران نوجوان کو دوستی کے جال میں پھانس کر ستر ہزار بٹورنے والی لڑکی وہاں سے رفوچکر ہوگئی، پولیس متاثرہ لڑکے اور اہلخانہ کو  شہریوں سے بچاکر فیروز آباد تھانے لے آئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ جعلساز لڑکی نوجوان سے مزید 30ہزار روپے کا تقاضہ کر رہی تھی اور اب متاثرہ نوجوان سے معلومات حاصل کر کے جعلساز لڑکی کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -