بھارت نے کرکٹرز آفیشلز اور فینز کے ویزوں اور سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کرائی تو ۔ ۔ ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہی پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

بھارت نے کرکٹرز آفیشلز اور فینز کے ویزوں اور سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کرائی ...
بھارت نے کرکٹرز آفیشلز اور فینز کے ویزوں اور سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کرائی تو ۔ ۔ ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہی پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا اور  چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے  کہ بھارت نے کرکٹرز آفیشلز اور فینز کے ویزوں اور سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کرائی تو ورلڈ کپ کا وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کریں گے،

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال میں شیڈول ہے لیکن پی سی بی کو ابھی تک قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی گارنٹی نہیں ملی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق احسان مانی نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھارت سے تحریری طور پر سیکیورٹی گارنٹی لیکر دینے کا کہا ہے لیکن اگر مارچ کے آخر تک گارنٹی نہ ملی تو  یو اے ای میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا تو ایشیا کپ کا انعقاد بھی ممکن نہیں رہے گا، آئی سی سی میں بگ تھری کا کردار ختم ہوچکا ہے لیکن اثرات باقی ہیں، بگ تھری ختم ہو گئی لیکن آئی سی سی مائنڈ سیٹ باقی ہے،ساوتھ افریقہ جیسے ممالک کی سیریز ملتوی ہونے سے ان کے مالی معاملات بگڑیں گے۔

مزید :

کھیل -