عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے نہیں دیں گے ،عثمان بزدار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ 22 کروڑ عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے نہیں دیں گے ،پی ٹی آئی کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہے کہ ڈھائی برس میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کئے گئے،حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے،ان کاکہناتھا کہ قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کردیا ہے،ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے ۔