2018 میں گھر سے بھاگ جانے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کو کس ملک کے کمانڈوز نے پکڑا اور کس طرح دبئی واپس پہنچایا ؟شہزادی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتا دیا 

2018 میں گھر سے بھاگ جانے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کو کس ملک کے ...
2018 میں گھر سے بھاگ جانے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کو کس ملک کے کمانڈوز نے پکڑا اور کس طرح دبئی واپس پہنچایا ؟شہزادی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتا دیا 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی صاحبزادی شہزادی لطیفہ کے بارے میں 2018 میں خبر سامنے آئی کہ وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہیں لیکن کچھ عرصہ بعد وہ گھر لوٹ آئیں تاہم اب انہوں نے بھارت میں پکڑے جانے سے متعلق حیران کن دعوے کر دیئے ہیں ۔

بھارتی ویب سائٹ ’ نیوز 18‘ کی رپورٹ کے مطابق شہزادی لطیفہ کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شہزادی کا کہناتھا کہ 4 مارچ 2018 کو 12 سے 15 بھارتی کمانڈوز ان کی یاٹ پر آئے جن کے ساتھ یو اے ای کے دو افسر بھی موجود تھے ، انہوں نے مجھے کسی دوا کے ذریعے پر سکون کر دیا اور پرائیویٹ جیٹ پر بیٹھا کر واپس بھیج دیا ، شہزادی کا کہناتھا کہ میں نے بہت مزاحمت کی لیکن پھر بھی مجھے پکڑ لیا گیا ۔

شہزادی کا کہناتھا کہ جب انہیں حراست میں لیا جارہاتھا تو میں نے بہت مرتبہ کہا کہ میں دبئی نہیں جانا چاہتی اور سیاسی پناہ حاصل کر نا چاہ رہی ہوں ، بہرحال ان کی گزارشات کو نہیں سنا گیا اور پرائیویٹ جیٹ پر واپس بھیج دیا گیا ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ شہزادی کی دوست ٹینا نے دعویٰ کیا کہ وہ بھی اس وقت یاٹ پر موجود تھیں جب کمانڈوز آئے ،اس کا کہناتھا کہ میں نے دیکھا کہ لطیفہ کے ہاتھ پیچھے کی جانب باندھے ہوئے تھے اور وہ زمین پر لیٹی ہوئی تھیں اور وہ گڑ گڑا کر درخواست کر رہی تھیں ۔ ٹینا نے یہ باتیں ایک شو کے دوران کی تھیں ۔

مزید :

عرب دنیا -