لیگی ایم پی اے ووٹوں کا تھیلا لیکر بھاگتے ہوئے پکڑا گیا،الیکشن کمیشن فاتح امیدوارکااعلان فوری کرے، فردوس عاشق اعوان

لیگی ایم پی اے ووٹوں کا تھیلا لیکر بھاگتے ہوئے پکڑا گیا،الیکشن کمیشن فاتح ...
لیگی ایم پی اے ووٹوں کا تھیلا لیکر بھاگتے ہوئے پکڑا گیا،الیکشن کمیشن فاتح امیدوارکااعلان فوری کرے، فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ ن لیگ کے ایم پی اے کوووٹوں سے بھراتھیلالےکربھاگتے پوراملک دیکھ چکا،الیکشن کمیشن جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کے بجائے فاتح امیدوارکااعلان فوری کرے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جھوٹی راجکماری جھوٹ کی نئی پٹاری لے کرپھرمیدان میں ہے،جعلسازراجکماری نے اپنی چوری کاالزام مخالفین پرڈالا،پی ٹی آئی کارکنان کومبارکباد،ن لیگ کی مسلح غنڈاگردی پرثابت قدم رہے،ان کاکہناتھا کہ ن لیگ کانوشہرہ کی جیت پرجشن،ڈسکہ ہارپردھاندلی کاروناہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -