پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے ن لیگ کے امیدوار کو کیوں جتوایا ؟ پی ٹی آئی سے اختلاف کی اصل وجہ سامنے آ گئی 

پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے ن لیگ کے امیدوار کو کیوں جتوایا ؟ پی ٹی آئی سے ...
پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے ن لیگ کے امیدوار کو کیوں جتوایا ؟ پی ٹی آئی سے اختلاف کی اصل وجہ سامنے آ گئی 

  

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر لیاقت خٹک سے ن لیگ کو ضمنی انتخاب میں سپورٹ کرنے پر وزارت آبپاشی کا عہدہ واپس لے لیا گیاہے تاہم نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں شکست سے پارٹی کے اندرونی اختلافات کی اصل وجوہات بھی کھل کر سامنے آ گئی ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوزنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اپنے بیٹے احد خٹک کے لیے ٹکٹ لینا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک نے ٹکٹ میاں عمر کو دلوایا، پرویز خٹک کا مو¿قف تھا کہ سیٹ 2023 تک جمشید الدین فیملی کا حق ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے ن لیگی امیدوار کی کامیابی کے لیے مہم چلائی، احد خٹک نے نوشہرہ کلاں تنظیم کے پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی کے مختلف دھڑوں کو اکھٹا کیا، تنظیم نے ملکر ن لیگ کی مہم چلائی جو پی ٹی آئی کی شکست کا باعث بنی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیاقت خٹک کو وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم عمران خان کی باہمی مشاورت سے وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔دوسری جانب لیاقت خٹک سے اس حوالے سے مو¿قف لینے کی بار بار کوشش کی گئی لیکن جواب نہ مل سکا۔

مزید :

قومی -