ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ترجیح ہے، اعظم سواتی 

ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ترجیح ہے، اعظم سواتی 
ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ترجیح ہے، اعظم سواتی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہاہے کہ میری پہلی ترجیح ریلوے سے کرپشن کاخاتمہ کرنا ہے، ریلوے کاجوبھی افسرکرپشن میں ملوث پایاگیااسے نشان عبرت بنائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ ریلوے کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے،ریلوے کی بہتری سے سیاحت کاشعبہ بھی فروغ پائے گا،نوجوان وزیراعظم عمران خان کے وژن کوآگے بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا ریلوے کے ذریعے معیشت چلا رہی ہے ہم ٹرانسپورٹ پر لگے ہیں،ریلوے سے گند صاف کررہاہوں، ریلوے کو پاکستان کی امانت کے طور پر آگے بڑھانا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -