کم کارڈیشین نے شوہر سے علیحدگی کیلئے مقدمہ دائر کر دیا

کم کارڈیشین نے شوہر سے علیحدگی کیلئے مقدمہ دائر کر دیا
کم کارڈیشین نے شوہر سے علیحدگی کیلئے مقدمہ دائر کر دیا
سورس: Instagram/kimkardashian

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کی معروف ٹی وی  سٹار کم کارڈیشین نے ماڈل اور ریپر کانیے ویسٹ سے علیحدگی کے لیے باقاعدہ مقدمہ دائر کر دیا ہے، 40 سالہ کم کارڈیشین نے جمعے کو کانیے ویسٹ سے علیحدگی کے لیے مقدمہ دائر کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشین نے علیحدگی کے لیے دائر مقدمے میں اپنے چاروں بچوں کی مشترکہ قانونی اور جسمانی تحویل کی درخواست بھی کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے کانیے ویسٹ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔آن لائن طلاق سروس کی سی ای او اور ماہر امریکی وکیل لورا واسر کے ذریعے دائر کردہ دستاویزات میں کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کی علیحدگی کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔

معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشن اور مقبول ترین ماڈل و ریپر کانیے ویسٹ 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے 4 بچے ہیں۔

مزید :

تفریح -