برطانوی کونسلز کو پاکستان آکر شادی میں شرکت کرنا مہنگا پڑگیا

برطانوی کونسلز کو پاکستان آکر شادی میں شرکت کرنا مہنگا پڑگیا
برطانوی کونسلز کو پاکستان آکر شادی میں شرکت کرنا مہنگا پڑگیا

  

لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ میں مانچسٹر شہر کے ایک کونسلر کو پاکستان کا سفر کر کے شادی میں شرکت کرنے پر لیبر پارٹی نے معطل کر دیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق یہ اقدام کونسلر آفتاب رزاق کی تصاویر فیس بک پر سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا جس میں وہ مبینہ طور پر پاکستان کے شہر کھاریاں میں ایک شادی میں شریک تھے۔برطانیہ میں کووڈ کے موجودہ ضوابط کے تحت چھٹیوں یا دیگر تفریحی مقاصد کے لیے بیرونِ ملک سفر کرنا غیر قانونی ہے۔52 سالہ آفتاب رزاق نے بی بی سی کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر اب تک جواب نہیں دیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -