4 افراد کے قتل کامقدمہ، ملزمہ کو جیل بھیج دیا گیا

4 افراد کے قتل کامقدمہ، ملزمہ کو جیل بھیج دیا گیا
4 افراد کے قتل کامقدمہ، ملزمہ کو جیل بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گارڈن میں خاتون ٹک ٹاکر سمیت چار افراد کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ ٹک ٹاکر سویرا کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دےدیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے تین روز قبل چار ٹک ٹاکرز کے قتل کیس میں سویرانامی لڑکی کو گرفتار کیا تھا جو کہ پاک کالونی کے قریب رہائش پذیر تھی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آ ئی کہ واردات سےقبل سویراکی مسکان سے لڑائی ہوئی تھی اور سویرا نے ہی فون کرکے ملزم رحمان کوبلایاتھا، فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم رحمان فرار ہے۔یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن میں ٹک ٹاکر مسکان کو تین ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا، پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ قتل ہونے والے مقتولین میں سے تین خود بھی جرائم پیشہ نکلے تھے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سےنکلا تھا۔

پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ٹک ٹاکر مسکان کی دوستی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، کیونکہ رحمان نامی نوجوان مسکان کو عامر سے دوستی رکھنے پر منع کرتا تھا اور اس بات کا اظہار کئی بار رحمان نے مسکان سے کیا تھا۔فائرنگ کے واقعے سے قبل تمام دوست ایک ساتھ کھانا کھانے کے لئے نکلے، راستے میں انہوں نے “ٹک ٹاک ” بھی بنائی، بعد ازاں انکل سریا اسپتال کے قریب ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔