ایف اے ٹی ایف کا 3روزہ ورچوئل اجلاس کل سے شروع ہوگا

ایف اے ٹی ایف کا 3روزہ ورچوئل اجلاس کل سے شروع ہوگا
ایف اے ٹی ایف کا 3روزہ ورچوئل اجلاس کل سے شروع ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ ورچوئل اجلاس کل سے شروع ہوگا،ایف اے ٹی ایف کا جلاس24 فروری تک جاری رہے گا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کیخلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا،پاکستان کا نام جون 2018 سے فیٹف گرے لسٹ میں شامل ہے،اجلاس میں عالمی مالیاتی نظام کو لاحق خطرات کے تدارک پر بھی غور کیاجائے گا،اجلاس میں آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک سمیت عالمی ادارے اورممبرممالک شرکت کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -