پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن میں ناکامی ، لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹانے کے بعد وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن میں ناکامی ، لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹانے کے بعد ...
پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن میں ناکامی ، لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹانے کے بعد وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن میں ناکامی پر وزیراعظم عمران خان نے پشاور کا دورہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کل پشاور جائیں گے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان پارٹی امورپر مشاورت کریں گے،پی کے 63 نوشہرہ میں ناکامی کی وجوہات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ محمود خان اورگورنرشاہ فرمان سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کی صوبائی کابینہ اور اسمبلی ارکان سے بھی ملاقات متوقع ہے،وزیراعظم کو صوبائی حکومت کے امور پر بریفنگ دی جائے گی ۔

خیال رہے کہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں ناکامی کا ذمہ دار وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو قرار  دیا جا رہا ہے جس کے بعد انہیں صوبائی وزیر برائے آبپاشی کے عہدے سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -