ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز پر نوازشریف بھی کھل کر میدان میں آگئے

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز پر نوازشریف بھی کھل کر میدان میں ...
ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز پر نوازشریف بھی کھل کر میدان میں آگئے

  

لندن ( آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیزسلیکٹڈ،سلیکٹرز کے خلاف کھلی ایف آئی آر ہے،گھناﺅنے کھیل میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ڈسکہ میں پریذائیڈنگ افسروں کے دھندمیں غائب ہونے اورمخصوص پولنگ سٹیشنوں میں 30 فیصدکے بجائے 90 فیصدمعجزاتی ٹرن آﺅٹ کوقوم اسی طرح مستردکرتی ہے جیسے 2018انتخابات میں آر ٹی ایس کے بیٹھ جانے کومسترد کیا۔ 

مزید :

قومی -سیاست -