گورنر سندھ سے وفاقی وزراءکی ملاقات، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سمیت دیگر پرتبادلہ خیال

گورنر سندھ سے وفاقی وزراءکی ملاقات، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سمیت دیگر ...
گورنر سندھ سے وفاقی وزراءکی ملاقات، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سمیت دیگر پرتبادلہ خیال

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزراحفیظ شیخ،اسدعمر،میاں سومرواورفوزیہ ارشدنے ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبے،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،صوبے میں بلاتفریق وفاقی ترقیاتی پروگرامزشروع کیے جائیں گے،کراچی کی بنیادی ضرورت پینے کے صاف پانی کاعظیم منصوبہ کے فورجلدمکمل ہو جائےگا،

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ وفاق اپنی ذمہ داری سے بڑھ کرشہرکی ترقی پرخرچ کررہاہے،کراچی کیلئے متعددمیگاپروجیکٹس تشکیل دیئے جارہے ہیں،کراچی کی ترقی کیلئے وزیراعظم کی خصوصی ہدایات ہیں جس پروزارت خزانہ عملدرآمد کرتی ہے،حفیظ شیخ نے کہاکہ بروقت ترقیاتی فنڈزجاری ہونے سے ہی ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -