لاہور میں پی ایس ایل میچز شروع ہونے میں 18روز باقی،لیکن اب تک کتنے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ

لاہور میں پی ایس ایل میچز شروع ہونے میں 18روز باقی،لیکن اب تک کتنے ٹکٹ فروخت ...
لاہور میں پی ایس ایل میچز شروع ہونے میں 18روز باقی،لیکن اب تک کتنے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں پی ایس ایل 6 کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا، شائقین کرکٹ کی جانب سے آن لائن ٹکٹس کے حصول  کیلئے کوششیں جاری ہیں ،لاہور میں پی ایس ایل میچز سے 18 روزقبل 95 فیصدسے زائد ٹکٹس فروخت ہوگئیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں شیڈول 10 میچز کے 55 ہزار ٹکٹس میں سے 54 ہزاربک ہو چکے ہیں،10 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اورکراچی کنگزکا میچ ہو گا۔

مزید :

کھیل -PSL -