سینیٹ الیکشن میں سیٹیں کم ہونےکاخطرہ نہیں،ہوسکتاہے ایک،2سیٹ اضافی مل جائے،اسدعمر

سینیٹ الیکشن میں سیٹیں کم ہونےکاخطرہ نہیں،ہوسکتاہے ایک،2سیٹ اضافی مل ...
سینیٹ الیکشن میں سیٹیں کم ہونےکاخطرہ نہیں،ہوسکتاہے ایک،2سیٹ اضافی مل جائے،اسدعمر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں،سیٹیں کم ہونے کاخطرہ نہیں،ہو سکتاہے ایک،2سیٹ اضافی مل جائے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم رہنماﺅں سے ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بات ہوئی،کراچی سے متعلق مختلف امورپربھی بات ہوئی،ان کاکہناتھا کہ اچھے ماحول میں باتیں ہوئیں،ہمارے مشترکہ اہداف میں پیشرفت ہوئی ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ حفیظ شیخ کی کارکردگی ٹھیک ہوگی اس لیے توسینیٹ کاٹکٹ جاری کیاگیا،وردی والے اچھے لوگ ہوتے ہیں ان کوکسی جگہ پرلگانے میں حرج نہیں ،سندھ حکومت جوکررہی ہے اس سے سیاسی انتقام کی بوآرہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -