محکمہ بلدیات سندھ میں ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرنے والے ڈرائیور اورکلرک نکلے

محکمہ بلدیات سندھ میں ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرنے والے ڈرائیور اورکلرک نکلے
محکمہ بلدیات سندھ میں ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرنے والے ڈرائیور اورکلرک نکلے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ بلدیات سندھ میں ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرنے والے ڈرائیور اورکلرک نکلے،محکمہ بلدیات سندھ میں تعینات32افسران کو متعلقہ محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ،سندھ حکومت نے افسران کو سپریم کورٹ حکم پر متعلقہ محکموں میں بھیجنے کا حکم دیدیا،محکمہ بلدیات سندھ نے تمام ایڈمنسٹریٹرزاورمیونسپل کمشنر کو ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق 18 گریڈکے ڈی ایم سی ڈائریکٹرجاوید قمر کو متعلقہ محکمہ میں رپورٹ کی ہدایت کردی گئی،18 گریڈ کے ایجوکیشن افسر عبدالخالق کو بطور ڈرائیور ڈی سی رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرنے والے ڈرائیور اورکلرک نکلے۔

18 گریڈ پر کام کرنے والے زاہد اقبال کو صدرٹاﺅن میں بطورکلرک رپورٹ کی ہدایت کردی گئی،18 گریڈ کی سنجیدہ خاتون کو ڈی ایم سی گریڈ1 میں رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ بلدیات کے چند سفارشی افسران تاحال پرانے عہدوں پر موجود ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -