لاہور کے فیملی پارک میں اپنا کتا ہارنے پر ایک فریق نے فائرنگ کردی، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

لاہور کے فیملی پارک میں اپنا کتا ہارنے پر ایک فریق نے فائرنگ کردی، انتہائی ...
لاہور کے فیملی پارک میں اپنا کتا ہارنے پر ایک فریق نے فائرنگ کردی، انتہائی تشویشناک خبر آگئی
سورس: Screen Grab

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالخلافہ کے فیملی پارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق لاہور کے جیلانی پارک میں ڈاگ شو جاری تھا جس میں بڑی تعداد میں فیملیز  بھی شریک تھیں۔اسی شو کے دوران جھگڑا ہوا جس پر ایک فریق نے فائرنگ کردی جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص کا کتا مقابلے میں ہار گیا جس پر طیش میں آکر اس نے اپنے گارڈز سے فائرنگ کروائی۔

اعلیٰ حکام نے فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے جس کے بعدپولیس حکام نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -