پی ایس ایل سیزن 6 ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کا حیران کن فیصلہ 

پی ایس ایل سیزن 6 ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کا حیران کن ...
پی ایس ایل سیزن 6 ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کا حیران کن فیصلہ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا آغاز کامیابی سے کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 141 رنز کا ہدف 18.3اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں تمام کھلاڑیوں نے برابر کی محنت اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا ۔لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ 33 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ، راشد خان نے 27 ، بین ڈنک نے 22، آغا سلمان 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ لاہور قلندر ز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن کپتان سہیل اختر 14 رنز پر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔ 

اس سے قبل پشاور زلمی نے 20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ سکور روی بوپارہ کا رہا جنہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی ۔شعیب ملک اور شرفانے روتھرفورڈ 26 ، 26 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا ۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن امام الحق ،شاہین شاہ آفریدی کی میچ کی پہلی ہی گیند پر امام الحق سلپ پر کیچ آوٹ ہو گئے۔اوپننگ پر آنے والے کامران اکمل بھی صرف پانچ سکور ہی بنانے میں کامیاب ہو ئے اور سلمان مرزا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ حیدر علی بھی کچھ نہ کر پائے اور بغیر کوئی سکور کے سلمان مرزا کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔چوتھے نمبر پر آنے والے شعیب ملک نے 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز کی اننگ کھیلی اور ڈیوڈ وائس کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ان کے بعدشرفانے روتھر فورڈ 26 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا نشانہ بن گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور سلمان مرزا نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ وائس بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں سہیل اختر ، فخر زمان ، آغا سلمان ، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل ، ڈیوڈ وائس ، راشد خان ، احمد دانیال ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد سلمان شامل ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم میں شعیب ملک ، کامران اکمل ، امام الحق، حیدر علی ، روی بوپارہ ، شرفین ، احمد بٹ ، وہاب ریاض ، مجیب الرحمان ، ثاقب محمود اور محمد عمران شامل ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -