پارری گرل  نے چند روز میں ہی ایسا کارنامہ سرانجام دے دیا جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے

پارری گرل  نے چند روز میں ہی ایسا کارنامہ سرانجام دے دیا جو بہت کم لوگوں کے ...
پارری گرل  نے چند روز میں ہی ایسا کارنامہ سرانجام دے دیا جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے
سورس: Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانچ سیکنڈ کی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی ’پارری گرل‘ دانا نیر مبین  کے چند دنوں میں ہی انسٹاگرام پر ایک ملین سے زیادہ فالورز ہوگئے۔

دانا نیر مبین  کی پانچ سیکنڈ کی ایک ویڈیو 6 فروری کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس وقت انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی اس وقت تک ان کے ایک لاکھ سے کچھ زائد فالورز تھے لیکن یہ ویڈیو سامنے آتے ہی ان کے فالورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور صرف 15 دن کے اندر ان کے فالورز ایک ملین سے زائد ہوچکے ہیں۔

دانا نیر مبین کو انسٹاگرام پرباکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم، میزبان ندا یاسر، ڈاکٹر شائستہ لودھی، اداکارہ عائشہ عمر، اشنا شاہ، مومل شیخ، گلوکارہ کنول ملک، ماڈل و اداکارہ غنیا شاہ، عبیر رضوی  اور یوٹیوبر زید علی سمیت دیگر مشہور شخصیات بھی فالو کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دانا نیر مبین کی ’پارری ہورہی ہے‘ ویڈیو کو ان کے انسٹاگرام پر اب تک 66 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان اور انڈیا میں اتنی زیادہ وائرل ہے کہ سرکاری حکام بھی اپنے پیغامات کیلئے دانا نیر مبین کے ڈائیلاگ ’پارری ہورہی ہے‘ کو استعمال کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -