سعودی عرب میں شاہراہوں کے کنارے اور عوامی پارکوں میں کھجور کے درخت لگانے پر پابندی عائد، وجہ بھی سامنے آگئی
ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب میں شاہراہوں کے کنارے اور عوامی پارکوں میں کھجور کے درخت لگانے پر پابندی عائد کردی،سعودی کابینہ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ کمیٹی نے تمام گورنریٹس کو سرکلر جاری کردیا ہے جس کے مطابق جو درخت لگائے جاچکے ہیں انہیں اکھاڑا نہ جائے بلکہ نئے درخت لگانے سے ٹھیکداروں کومنع کیا جائے۔
مملکت میں کھجوروں کے امور کی نگران کمیٹی جس کی ذمہ داریسرخ کی طرف سے گزشتہ ماہ کابینہ میں سفارشات ارسال کی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ کھجوروں کے درختوں کو شاہراہوں اور عوامی پارکوں میں نہ لگایا جائے تاکہ کھجور کی فصل کو ان کیڑوں سے محفوظ رکھاجاسکے۔ عوامی مقامات اور پارکوں میں لگے درختوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہوسکتی جس کی وجہ سے کھجوروں میں لگنے والی مخصوص سنڈی سے درخت متاثر ہوتے ہیں۔
یادرہے کہ وزارت ماحولیات پانی وزراعت کی سربراہی میںایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں وزارت داخلہ ، ٹرانسپورٹ، وزارت بلدیات و دیہی ترقی کے علاوہ دیگر وزارتوں سے بھی نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے جو وسیع بنیاد پر تحقیق کرنے کے بعد حاصل ہونے والی رپورٹوں کی روشنی میں سفارشات مرتب کرتے ہیں۔