بائیو سیکیو ر ببل کی خلاف ورزی ، وہاب ریاض کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شامل کرنے کیلئے پی سی بی کو کس طرح ’ بلیک میل ‘ کیا گیا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ 

بائیو سیکیو ر ببل کی خلاف ورزی ، وہاب ریاض کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں ...
بائیو سیکیو ر ببل کی خلاف ورزی ، وہاب ریاض کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شامل کرنے کیلئے پی سی بی کو کس طرح ’ بلیک میل ‘ کیا گیا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی نے دو روز قبل بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹیم کے مالک سے ملاقات کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں آئیسولیشن میں بھیج دیا تھا اور ان کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی لیکن پھر اچانک خبر آئی کہ دونوں کو میچ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ہے اور اب اس کی ممکنہ مبینہ وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔

ایکسپریس نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے ایونٹ کے بائیکاٹ کی مبینہ دھمکی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کو یو ٹرن لینا پڑا اور انہیں کھیلنے کی اجازت دی گئی ۔نجی ویب سائٹ کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ آج بڑا ڈرامہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب لاہور قلندرز کی ٹیم آدھے گھنٹے سے زیادہ بس میں بیٹھی رہی اور پشاور زلمی کاا نتظار کرتی رہی لیکن ان کا سکواڈ سٹیڈیم جانے کیلئے بس میں سوار ہونے کیلئے نہ پہنچا ۔

رپورٹ میں دونوں افراد کو ٹیم کے ساتھ سٹیڈیم جانے اور کھیلنے کی اجازت کے پیچھے وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ پشاور زلمی کے سکواڈ نے مبینہ طور پر کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کے بغیر جانے سے انکار کر دیا تھا اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں منانے کی بھر پور کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہ مل سکی ۔ بھر پور کوشش کے بعد پی سی بی نے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹتے ہوئے دونوں کو سٹیڈیم جانے کی اجازت دیدی ۔

ترجمان پی سی بی نے مزید کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اس خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ہر لحاظ سے محتاط رہنے کا وعدہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل کی مینجمنٹ نے فرنچائز کی اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کو دوبارہ سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -