جیو نیوز کے مرکزی  دفتر پر حملہ

جیو نیوز کے مرکزی  دفتر پر حملہ
جیو نیوز کے مرکزی  دفتر پر حملہ
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی جیو نیوز کے دفتر پر شہر قائد میں حملہ کیا گیا ہے۔

آئی آئی چند ریگر روڈ پر  جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر  مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں مشتاق سرکی بھی شامل ہے۔ مشتاق سرکی ماضی میں کئی مقدمات میں گرفتار رہ چکا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق مشتعل افراد نے مرکزی دفتر کا واک تھرو گیٹ اور داخلی دروازہ توڑ دیا ، مظاہرین نے اندر گھس کر بھی توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے عملے کو بھی زدو کوب کیا۔

جس وقت جیو نیوز پر حملہ ہوا اس وقت دفتر کے باہر پولیس بھی موجود تھی لیکن اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ مظاہرین نے ایک گھنٹے سے زائد وقت سے جیو نیوز کے باہر دھرنا دے رکھاہے۔ حملے کے بعد جیو نیوز کے دفاتر کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ جیو نیوز کے پروگرام خبرناک میں اینکر ارشاد بھٹی نے ان کی دل آزاری کی ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ وہاں سے چلے جائیں اور اگر انہوں نے احتجاج کرنا بھی ہے تو پریس کلب کے باہر جا کر کریں۔